گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھنگن شمالی میں پانی کی عدم دستیابی سے طلباء طالبات پریشان ، نوٹس کا مطالبہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:49

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھنگن شمالی میں پینے کا پانی نایاب لیٹرین بند واٹر پمپ کا وجود ہی نہیں ہے طلباء طالبات رفع حاجت کیلئے پریشان، سی ای او تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ مرادآباد کے موضع کھنگن شمالی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے زیرتعلیم طالبات نے صحافیوں کو بتایا کہ سکول میں عرصہ دراز سے پانی کی سہولت نایاب ہے اور پینے کے پانی سے رفع حاجت کی ضرورت تک پانی کی عدم موجودگی سے طالبات اور اساتذہ شدید مشکلات میں ہیں پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے لیٹرین خراب ہوکر بند ہو گئی ہیں جس پر والدین نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سی ای او تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں