پولیس اورحساس اداروں کا مظفر گڑ ھ میں سرچ آپریشن،

35 گھروں کی تلاشی

پیر 23 اکتوبر 2017 14:17

پولیس اورحساس اداروں کا مظفر گڑ ھ میں سرچ آپریشن،
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2017ء) پولیس اور حساس اداروں نے مظفر گڑھ میں سرچ آپریشن کیا اور 35 گھروں کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات گئے حساس ادارے اورپولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے مظفر گڑ ھ کے علاقے محلہ پیپل والااورپولیس لائن کے اطراف میں رچ آپریشن کے دوران 35گھروں کی تلاشی لی اور علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے 20افراد کی بائیومیٹر ک تصدیق کے ساتھ ساتھ ان کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی ۔تاہم اس دوران کسی قسم کی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں