آٹا مل جائے کورونا کی خیر ہے ، شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے

مظفر گڑھ میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولس کی موجودگی میں شہریوں کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹے کی خریداری کیلئے لمبی لائنیں ، کوئی حفاظتی انتظامات بھی نظر نہ آئے، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 28 مارچ 2020 14:35

آٹا مل جائے کورونا کی خیر ہے ، شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے
اسلام آباد (اردو پوائںٹ اخبار تازہ ترین28مارچ2020ء ) آٹا مل جائے کورونا کی خیر ہے ، بیٹ میر ہزارخان میں اسسٹنٹ کمشنر اور پولس کی موجودگی میں شہری بڑی تعداد میں آٹا لینے جمع ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان نے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ بزرگ افراد اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں ۔

تاہم مظفر گڑھ میں لوگوں کو گھروں میں محدود کرنے کے دعویٰ دھڑےکے دھڑے رہ گئے۔ بتایا گیا ہے ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث شہری آٹے کے لئے بھاگ دوڑ کرنے لگے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کی موجودگی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد جمع ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو یک سو آٹےکے تھیلے فراہم کئے جارہے تھے۔ تاہم شہریوں کے آٹے کے حصول کے لئے بدنظمی بھی دیکھی گئی۔

لوگ آٹے کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ لائن میں کھڑے ہیں جس کے بعد ان کے درمیان مخصوص فاصلہ بھی نہیں۔ تاہم ہجوم کا جمع ہونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس خاموش تماشائی کا کردارادا کرتی رہی۔ واضح رہے اس سے قبل ریلوے کے بزرگ ریلوے ملازمین نے احتجاج کرکے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی۔

ریلوے ملازمین جن میں زیادہ تر تعداد بزرگ ملازمین کی ہے سینکڑوں کی تعداد میں موجود ہیں۔ پولیس کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں تاہم اس احتجاج کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر آنے کو تیار ہیں وزارت ریلوے کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کرے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں