نجی کالج کی طالبہ کو پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ملزمان تین روز تک جنسی زیادتی کرتے رہے، بلیک میل بھی کرتے رہے۔ طالبہ کا الزام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 15 اپریل 2021 20:39

نجی کالج کی طالبہ کو پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اپریل 2021ء) :مظفرگڑھ میں نجی پیرا میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے پرنسپل نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔طالبہ کے بیان کے مطابق کالج پرنسپل اور ایڈمنسٹریٹر تین روز تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان اپنے خلاف کارروائی سے روکنے کے لیے بلیک میل بھی کرتے رہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعات 8 اپریل کا ہے۔ پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ،جلد ہی ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔دوسری جانب کراچی پولیس نے سرجانی سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں عمیر نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے اور ماوے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے جب کہ ملزم عمیر کا اپنے گٹکے اور ماوے کی تیاری کے سلسلے میں متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے پہلی بار متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو نہیں بتایا جب کہ واقعے کے روز آدھی رات کو ملزم چوری چھپے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تو لڑکی کے اہلخانہ جاگ گئے، لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی اس سے زبردستی زیادتی کرچکا ہے، ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں