مظفرگڑھ، دیہی مراکز صحت پر کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم

جمعرات 10 جون 2021 14:52

مظفرگڑھ، دیہی مراکز صحت پر کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو سہولت پہچانے اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہر محمد اقبال نے ضلع مظفرگڑھ کے تمام دیہی مراکز صحت پر کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کر دیئے ہیں جہاں ویکسینیشن شروع ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت عدنان لغاری کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ہیلتھ نے عوام سے کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت سے تعاون اور ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں