ناجائز تعلقات کا شبہ، بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی

ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 19:51

ناجائز تعلقات کا شبہ، بااثر افراد نے غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات کا شبہ، مظفر گڑھ میں با اثر افراد نے غریب کاشتکار کو رسیوں سے باندھ کر دونوں کان اور ناک کاٹ دی- تفصیلات کےمطابق مظفر گڑھ کے تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویا میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہو گئی جب کہ تعلقات کے شبہ میں غریب کاشتکار کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔

تھانہ محمود کوٹ کے علاقے بستی کھنڈویہ میں 6 با اثر ملزمان فاروق، قیوم، روف، مظہر، سجاد وغیرہ نے عید کے دوسرے روز زمینوں پر کھیتی باڑی کرتے ہوئے کاشتکار اکرم کو رسیوں سے باندھ کر اس کے دونوں کان اور ناک کاٹ دی۔ ملزمان کو شک تھا کہ اکرم کے ان کی برادری کی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تمام 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تشدد کا ایسا ہی ایک ہولناک واقعہ لاہور میں پیش آیا، جہاں نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عبداللہ نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مقدمہ میں نامزد تینوں ملزم سگے بھائی ہیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں