مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

میر اشوہر میرا مجازی خدا ہے ،ْخاتون کا اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار

اتوار 12 فروری 2017 14:30

مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2017ء) مظفر گڑھ میں شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں نوبیاہتہ جوڑے میں تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ 18سالہ نورین اور ساجد کی 7ماہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں کئی بارتلخ کلامی اور جھگڑے جسے واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم ساجد نے تیش میں آکر نورین کی ناک کاٹ دی اور فرار ہو گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اشوہر میرا مجازی خدا ہے میں اسی کے ساتھ رہوں گی جس وجہ سے متعلقہ تھانے کی پولیس ملزم کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں