کھیلیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سیف انور جپہ

جمعرات 23 فروری 2017 20:01

مظفر گڑھ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سپورٹس نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، سپورٹس سے طلبہ خصوصاًنوجوانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتاہے،اور ایک توانا و صحت مند نسل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے ، سرکاری کالجز میں سپورٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے اس سے طلبہ غیر نصابی سرگرمیوں میں ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہونگے، یہ بات انہوںنے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج مظفرگڑھ کی85ویں سالانہ سپورٹس گالا کے اختتام پر جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ حافظ عمرخان گوپانگ ، چیئر مین مونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سردار اکر م خان چانڈیہ ، وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار اقبال پتافی ، عابد محمود بھابھہ، پرنسپل کالج پروفیسر خلیل الرحمن فاروقی،پروفیسر افتخار ہاشمی، پروفیسر سجاد حیدر پرویز، سابق پرنسپل عبدالقیوم بھٹی، پروفیسر شجاعت مند خان ، معروف شاعر افضل چوہان، سماجی راہنما طارق شریف نعیم الحسن ببلواور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ ،چیئر مین ضلع کو نسل مظفرگڑھ حافظ عمر خان گوپانگ اور چیئر مین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ سردار اکرم خان چانڈیہ نے مختلف کھیلوںمیں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی طلبا ء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں