آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان یورپین پارلیمنٹ کے ارکان کی دعوت پر برسلز پہنچ گئے

بدھ 11 ستمبر 2019 18:29

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان یورپین پارلیمنٹ کے اہم ارکان کی دعوت پر بیلجئیم کے دار الحکومت برسلز پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

صدر آزاد کشمیر برسلز میں قیام کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے ارکان جاویر نارٹ، پارلیمنٹ میںپاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شفیق محمد، جان ہاورتھ ، مائیکل گہلر، یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی سربراہ ماریا ایرینا سے ملاقاتوں کے علاوہ بیرونس نوشینہ مبارک سے بھی ملاقات کریں گے۔

وہ برسلز میں بیلجین نیشنل ٹیلی ویژن کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے انٹرویوبھی دیں گے۔ صدر آزادکشمیر بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کی طرف سے اپنے اعزازمیںعشائیہ میں شرکت کریں گے، جس میں کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوںگے۔ ان کا برسلز میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مختلف اجتماعات سے خطاب بھی متوقع ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں