ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ سے کچہری چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

جمعہ 24 جنوری 2020 16:46

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ سے کچہری چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ نیازی، سی ای او صحت ڈاکٹر محمد سلیم، سول ڈیفنس آفیسر، سرپرست انجمن تاجران ملک جاوید اختر، صدر امیر حسن، سماجی کارکن ام کلثوم سیال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شوکت علی عابد سمیت سول سوسائٹی، ٹیچر یونین کے عہدیدار، ایپکا کے نمائندگان، 1122اور پولیس کے اہلکار، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، لائیو سٹاک کے ملازمین، سول ڈیفنس کے رضا کار، طلباء، اساتذہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

.شرکا نے بینراور کارڈ اٹھارکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے تھے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں