مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی بڑی کارروائی ،ڈکیتی اور چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم گینگ کا سرغنہ مزمل ولد محمد رمضان گرفتار

جمعہ 7 جنوری 2022 22:25

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ، ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ کی بڑی کارروائی ،ڈکیتی اور چوری کے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم گینگ کا سرغنہ مزمل ولد محمد رمضان گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ انسپکٹر مختیار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مزمل مشوری جو کہ ایک عادی چور، راہزن اور جرائم پیشہ شخص تھا اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا کو ریڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران گرفتاری ملزم اور اس کے رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس پر پولیس کو ملزم کو گھسیٹ کر لے جانا پڑا،ملزم مزمل کے ساتھ اس کے بھائی محمد عدنان کو بھی قابو کر لیا گیا ،مزاحمت کے نتیجے میں اس کے ہمراہی محمد رمضان عرف انا اور دیگر دو نامعلوم افراد اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گینگ کے ملزمان میں مزمل ولد محمد رمضان سرغنہ گینگ ، عدنان ولد محمد رمضان ، ندیم عرف بلوچا،دلاور جتوئی،کامران ولد بشیر،رمضان آنا مشوری،دلی گرمانی،جاوید عرف جاویدی بوہا شامل ہیں۔یاد رہے کہ سر کل کوٹ ادو میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے نوٹس لیا تھا جس کے نتیجے میں پولیس نے کارروائیاں تیز کر دی تھیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں