مظفر گڑھ میں باڑے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35جانور جل گئے

بدھ 19 جنوری 2022 17:51

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) مظفر گڑھ میں باڑے میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35جانور جل گئے ۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ جھوک بھٹہ نزد ڈاکٹر رشید والی کلینک خانگڑھ میں جانوروں کے باڑئے میں آگ لگ گئی آپ جلدی سے اپنی گاڑیاں بھجوا دیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر خان گڑھ کی پوائنٹ سے ایمبولینس اور مظفرگڑھ اسٹیشن سے فائروہیکل روانہ کی، کنٹرول روم نے پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دی،ایمبولینس سٹاف نے آن لوکیشن ہو کر بتایا کہ جانوروں کے باڑئے میں چھپر اور بھوسہ کو آگ لگنے کی وجہ سے ٹوٹل انتالیس جانور تھے جن میں سے 35 مکمل طور پر جل گئے اور چار شدید جلے ہوئے ہیں جن میں پندرہ گائے ،چار بھینس اور پانچ ان کے بچے ایک بیل اور 14 بھیڑیں اور بکریاں جل چکی ہیں غیر ہموار کچے رستے کی وجہ سے فائر وہیکل جائے حادثہ پر آن لوکیشن نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

ایمبولینس سٹاف نے آن لوکیشن ہونے کے بعد پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی لوگوں کی مدد اور ٹریکٹر والے سپرے ٹینک کے ذریعے کولنگ کا عمل شروع کردیا اور مقامی لوگوں کیساتھ مل کر آ گ پر قابو پایا اور کامیاب ریسکیو آپریشن کرنے کے بعد کی پوائنٹ خان گڑھ واپس آ گئے، اس سارے آپریشن کے دوران پولیس جائے حادثہ پر موجود رہی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں