مظفر گڑھ، بہنوں کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کی فائرنگ، بھائی جاں بحق، دو افراد زخمی

منگل 14 جون 2022 22:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2022ء) مظفر گڑھ میں مارننگ واک کرنے والی 2 بہنوں کو ہراساں کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکیوں کا بھائی جاں بحق، باپ اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ خان گڑھ میں پیش آیا، جہاں مارننگ واک کرنے والی 2 لڑکیوں کو موٹر سائیکل سوار دو افراد نے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ شکایت پر لڑکیوں کے والد اور بھائی نے پیچھا کر کے ایک ملزم کو پکڑ لیا تو اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے لڑکیوں کا بھائی عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر باپ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں