ناردن بائی پاس پر ڈمپر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

بدھ 12 ستمبر 2018 16:20

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) ناردن بائی پاس پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 27سالہ الطاف اور 29سالہ عاقب شامل ہیں، جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوان بلوچستان سے کراچی آرہے تھے،ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کا تعلق رحیم یار خان اور دوسرے کا مظفر گڑھ سے ہے۔حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہوگیا

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں