مظفرگڑھ، تحصیل کوٹ ادو کی پرانی سبزی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک کا چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد

جمعہ 14 جون 2019 15:41

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) کوٹ ادو کی پرانی سبزی منڈی میں محکمہ لائیو سٹاک نیچھاپہ مار کر مردہ اور بیمار جانوروں کا اڑھائی من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا یہ گوشت شہر میں مختلف ھوٹلوں کو سپلائی کرنا تھا، جبکہ گوشت بیچنے والے عظیم اور رفیق نام کے دو قصائی موقع سے فرار ھو گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر خرم نے بتایا ھے کہ گوشت کو تلف کر دیا گیا ھے اور دونوں قصائیوں کے خلاف تھانہ سٹی کوٹ ادو میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں