مظفرگڑھ، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 17 اگست 2019 15:24

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) مظفرگڑھ پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تھانہ علی پور سٹی پولیس نے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ساڑھے 3 کلوگرام چرس برامد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی علی پور چوہدری آصف رشید کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروش راحیل، مجاہد، مظہر ،بلال اور یونس کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ساڑھے 3 کلو چرس برآمد کر لی جنکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں