مظفرگڑھ، فیاض پارک کے قریب کھڑی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے وین سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی

جمعرات 21 نومبر 2019 15:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) مظفرگڑھ شہر کے گنجان علاقے فیاض پارک کے قریب کھڑی مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی مسافروں نے وین میں سے چھلانگیں لگا کر جان بچائی حادثے کی اطلاع ملتے ھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے اپنی ٹیم اور فائروہیکل کے ھمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کرتے ھوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین میں آگ سی این جی سلنڈر لیک ھونے سے لگی اور آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان بھی نہیں ھوا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں