مظفرگڑھ،معروف شاعر شاغل خان گڑھی انتقال کر گئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:06

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ، سرائیکی اور اردو کے معروف شاعر شاغل خان گڑھی انتقال کر گئے۔ ان کو آبائی قبرستان خان گڑھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی رحلت پر معروف ادیبوں اور شعراء کرام نذر ساجد، رانا امجد علی امجد، زوار حسین زوار، شعور ناصر، جعفر خاکی، حاجی قربان حسین،رانا واجد علی، اجمل لانگ اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں