مظفرگڑھ، ڈی پی او کا تھانہ سرور شہید کا دورہ، موبائل وین کا معائنہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:52

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈی پی او ندیم عباس نے رات کے وقت تھانہ چوک سرور شہید کا اچانک دورہکیا، ڈی پی او نے تھانہ وزٹ سے پہلے تھانہ سرور شہید موبائل ون کی پوزیشن چیک کرتے ہوئے خود موقع پر جا کر چیک کیا جہاں ایس ایچ او تھانہ سرور شہید خود پولیس جوانوں کے ہمراہ گشت ڈیوٹی پرمستعد موجود تھے، ڈی پی او ندیم عباس نے تھانہ چوک سرور شہید میں آئے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ندیم عباس نے ایس ڈی پی او اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ تھانہ سرور شہید فرنٹ ڈیسک میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جہاں مقدمات کی تفتیش اور ان کے چالان اور دیگر ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ڈی پی او ندیم عباس کا کہنا تھا پولیس کا ہر جوان مستعدی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے اور پولیس جوانوں کی محنت اور جانفشانی سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیابیاں بھی ملی ہیں تاہم مزید محنت و جانفشانی سے ضلع کو پر امن اور محفوظ بنایا جائیگا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں