مظفرگڑھ،بااثر شخص میونسپل کمیٹی سنانواں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز اور 60لاکھ روپے مالیتی سی ڈی آر لیکر فرار

بدھ 19 فروری 2020 15:50

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) مظفرگڑھ کے سرکاری دفتر میں افسران کی موجودگی میں چوری کی انوکھی واردات، بااثر شخص میونسپل کمیٹی سنانواں میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز اور 60لاکھ روپے مالیتی سی ڈی آر لیکر فرار، سب منہ دیکھتے رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں میونسپل کمیٹی سنانواں نے 3 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر طلب کئے ھوئے تھے ٹینڈر پیش کرتے وقت فیض بخش اینڈ رانا کمپنی کے مبینہ طور پر بوگس سی ڈی آر پیش کرنے پر ٹھیکیدار آپس میں لڑ پڑے اور مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔

شہرام نامی بااثر شخص افسران اور ٹینڈر کمیٹی کے سامنے سے ٹینڈرز اور سی ڈی آر اٹھا کر بھاگ گیا۔ سی ڈی آرز کی مالیت 60 لاکھ بتائی جا رھی ھے، ٹینڈر اور سی ڈی آر اٹھائے جانے اور جھگڑے کی وجہ سے 3 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر دوسری مرتبہ منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ بلدیہ کے عملہ نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس نے چیف آفیسر بلدیہ سلیم اقبال شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ھے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں