مظفرگڑھ،سنانواں میں یوٹیلیٹی سٹور پرضروریات زندگی کا سامان غائب، شہری اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

بدھ 19 فروری 2020 16:42

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی قصبے سنانواں میں یوٹیلیٹی سٹور پر چینی آٹا مصالحے اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان غائب شہری اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور عوامی ریلیف پیکج صرف دعوؤں تک محدود یوٹیلیٹی سٹور پر خریداری کیلئے آئے ھوئے شہریوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ھے لیکن سنانواں یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا،چینی،صابن،سرف،مصالحے اور دیگر روزمرہ استعمال کا سامان موجود نہیں ھے جس کی وجہ سے شہریوں کو یہ اشیا مہنگے داموں بازار سے خریدنی پڑتی ھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ھے کہ پیکج کے باوجود اشیائے ضرورت نہ ملنے کی تحقیقات کرائیں، ذمہ واران کو سزا دیں اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی فراھمی کو یقینی بنائیں۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں