مظفرگڑھ، آئل ٹینکر اورکنٹینر میں تصادم ،4 افراد زخمی

پیر 22 نومبر 2021 12:51

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2021ء) آئل ٹینکر اورکنٹینر میں تصادم سے 4 افراد زخمی، ریسکیو 1122 کنٹرول روم کے مطابق مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر سلطان کالونی کے علاقے میں الحفیظ پٹرولیم کے قریب دھند اور غلط کراسنگ کی وجہ سے ایک آئل ٹینکر اور کنٹینر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نےجائے حادثہ پر پہنچ کر حادثے میں زخمی دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں