مظفرگڑھ ،ٹرالر،ٹرک،کار تصادم،4 افراد زخمی

جمعہ 3 دسمبر 2021 15:40

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) ٹرالر،ٹرک،کار تصادم،4 افراد زخمی۔مظفرگڑھ ملتان روڈ پر چناب ٹول پلازہ کے قریب شدید دھند اور غلط اوورٹیک کی وجہ سے ٹرالر،ٹرک اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 کار سوار افراد اور 2 ٹرالر میں سوار افراد زخمی حالت میں  کار اور ٹرالر میں پھنس گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے مظفرگڑھ  سے ایمبولینس اور  ریسکیو وہیکل کو روانہ کروادیا اور پولیس کنٹرول کو بھی انفارم کردیا۔

ریسکیو سٹاف نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کار اور ٹرالر میں پھنسے چاروں افراد 41 سالہ محمد لطیف،40 سالہ محمد افضل،18 سالہ محمد آصف اور 40 سالہ نزیر احمد  کو بحفاظت زندہ  نکال لیا۔ ایک معمولی زخمی شخص نزیر احمد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور تین زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں