مظفرگڑھ ،شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کریانہ کی دوکان میں آتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کریانہ کی دوکان میں آتشزدگی۔مظفرگڑھ ملتان روڈ پر سبزی منڈی میں کریانہ کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پرریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے فوری طور پر جائے حادثہ پر فائروہیکل روانہ کروا دی۔فائر وہیکل سٹاف جائے حادثہ پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ  دکان مالک نے دیگر دوکانداروں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا تھا،آتشزدگی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں