مظفرگڑھ کےمختلف تھانوں کی کارروائیوں میں15 اشتہاری مجرمان گرفتار

منگل 11 جنوری 2022 14:11

مظفرگڑھ  کےمختلف تھانوں کی کارروائیوں میں15 اشتہاری مجرمان  گرفتار
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2022ء) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ضلع پولیس کی بڑی کارروائی، ترجمان پولیس کے مطابق ضلع پولیس کےمختلف تھانوں کی کاروائیوں میں15 اشتہاری مجرمان اور ملزمان سے52لٹر دیسی شراب، 1عدد پسٹل30بور معہ2گولیاں،1 عدد رائفل معہ2گولیاں،240گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔مظفرگڑھ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔

مظفرگڑھ پولیس نے 15مجرمان اشتہاریوں کو دوران ریڈ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیااور اس طرح دیگر کاروائیوں میں تھانہ سرور شہید نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم محمد اسلم سے30لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 20/22درج ، تھانہ روہیلانوالی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم محمد صفدر  سے 22 لٹردیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ نمبر 31/22 درج ،تھانہ قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر  ملزم محمد عمران سے پسٹل 30 بور معہ2 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ نمبر 39/22 درج ،تھانہ جتوئی نے کاروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم صادق سے رائفل 8 ایم ایم معہ 2 گولیاں برآمد کرکے مقدمہ نمبر 42/22 درج،تھانہ رنگ پور  نے کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پرملزم غلام شبیر عرف بکرا 120 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 11/22درج ، تھانہ بیٹ میر ہزار نےکارروائی کرتےہوئے مخبرکی اطلاع پر ملزم محمد حاکم سے120 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ نمبر 17/22درج کر کےپولیس نےتمام ملزمان کوگرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس 24 گھنٹے عوام الناس کےجان ومال ،عزت کی حفاظت کے لئے بر سر پیکا ر ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں