کچن میں آتشزدگی سے ماں بچے سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد جھلس کر زخمی

پیر 17 جنوری 2022 15:21

مظفرگڑھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) کچن میں آتشزدگی سے ماں بچے سمیت ایک ہی گھر کے 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفر گڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقے زمکو چوک قصبہ گجرات میں بچے کی لاپرواہی سے کچن میں گیس سلنڈر سے آگ لگ گئی جس نے پورے کچن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ سے 12 سالہ محمد اویس ولد شفقت حسین،اس کی 35 سالہ والدہ  سہرا بی بی زوجہ شفقت حسین اور 40 سالہ  محمد شوکت ولد محمد شریف جھلس کر زخمی ہو گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فائر وہیکل اور ایمبولینس سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،12 سالہ محمد اویس 90 کا جسم اگ سے 90 فیصد جھلس گیا ہے اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر ریسکیو سٹاف نے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے دیگر زخمیوں کو  ریسکیو سٹاف نے   ابتدائی طبی امداد کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر ہسپتال گجرات منتقل کر دیا ہے۔


مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں