کھمبوں کی تنصیب کے دوران 11 واپڈا اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا

ہسپتال منتقل ہونے والے تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ،ْڈاکٹرز

اتوار 2 ستمبر 2018 19:50

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2018ء) مظفرگڑھ میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران 11 واپڈا اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا، کرنٹ لگنے سے بیہوش ہونے والے 6 اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل علی پور میں خیرپور چوک پر بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کے دوران واپڈا کے 11 اہلکاروں کو کرنٹ لگ گیا،ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واپڈا اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی اور بے ہوز ہونے والے 6 اہلکاروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال منتقل ہونے والے تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق واپڈا ملازمین کی جانب سے خیرپور چوک پر نیا کھمبا لگایا جا رہا تھاکہ کام کے دوران کھمبا بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کام کے دوران بجلی بند نہیں کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں