قوم کی ملک سے محبت کے جذبات کو الفاظ کی شکل نہیں دی جاسکتی، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 6 ستمبر 2018 23:24

مظفر گڑھ۔6 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2018ء) پاک وطن کی حفاظت کیلئے جب بھی قربانی کی ضرورت پڑی پاک فوج کے جوانو ں سمیت ملک کے ہر فرد نے لیبک کہا اور دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، قوم کا یہ جوش و جذبہ دیکھ کر یہ یقین پختہ ہوگیا ہے پاکستان رہتی دنیا تک قائم رہے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قیصر سلیم نے ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں منعقد ہونے والی یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر فرد میں ملک کی محبت اور عقیدت کے جذبات کو الفاظ کی شکل نہیں دی جاسکتی ،آج پوری قوم عہد کرکے دشمن کو یہ پیغام دیتی ہے کہ جس دن دشمن نے پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا وہ دن 6ستمبر بنا دے گی ، اس ملک کے ذرے ذرے کی حفاظت کیلئے پوری قوم متحد ہے اور اس پر اپنی جان وار سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں ، ڈی پی او مظفرگڑھ فیصل شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک مٹی کی حفاظت کیلئے جن شہدا نے اپنی جان نچھاور کی ان کا عزم و حوصلہ اپنی مثال آپ ہے اور ان کے لواحقین نے جس صبر و تحمل اور عظمت کا مظاہر ہ کیا انکی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ جس مقصد کیلئے شہدا نے اپنے جانوں کی قربانی دی اس شمع کو جلائے رکھنا ہے اس عزم کو زندہ رکھنا ہے، اس ملک کو سنوارنا ہے اور اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھانا ہے اور اس ملک کو آگے بڑھانا ہے، پاک فوج کے میجر عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس مسلمان نے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت ، اپنی عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کردی وہ شہید ہے چاہے وہ کوئی فوجی جوان ہو، کوئی پولیس کا جوان ہو، کوئی استاد ہویا کوئی عام شہری ہو، آج ہم سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ ملک کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک قربان کردیں گے ، چیئر مین ضلع کونسل عمر خان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید مر کر بھی زندہ رہتے ہیں ، ملک کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جس عزم و حوصلے سے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا وہ قابل تحسین ہے سکولوں کے طلبا و طالبات نے تقاریر او رملی نغموں سے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف رحمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، سول ڈیفنس آفیسر سحرش ارشاد، ڈی او تعلیم عقیدت حسین، سول سوسائٹی سے گلزار عباس نقوی، ہلال جاوید کاظمی، مولانا عبدالغنی ثاقب، اساتذہ، سکولوں کے طلباء وطالبات، ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے شہدا کے لواحقین نے بھر پور شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و ترقی اور شہدا کی درجان کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں