پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی اقدامات کرنا ہونگے،ڈپٹی کمشنراحتشام انور

منگل 11 دسمبر 2018 20:25

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنراحتشام انور نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی اقدامات کرنا ہونگے، مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع حاصل کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا مقصد غریب لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں