چیک پوسٹ کے تمام اہلکاران کا اخلاقی اقدار بلندہو،ایس ایس پی پیٹرولنگ مظفرگڑھ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:03

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ایس ایس پی پیٹرولنگ سجاد حسین گجر کی ہدایت پر خانپور بگاشیر پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کے انچارج ایس آئی اشفاق احمد نے افسران اور سٹاف کیساتھ خصوصی میٹنگ کی، جس میں انہوں نے ایس ایس پی پیٹرولنگ سجاد حسین گجر کی ہدایات کو سٹاف و افسران کی موجودگی میں پیش کیا جسکے مطابق انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی پیٹرولنگ کیجانب سے رہزنی، ڈکیٹی، پیٹرولنگ پولیس کا 15 منٹ میں رسپانس یقنی بنانا، فرسٹ ایڈباکس، چیک پوسٹ کے تمام اہلکاران کا اخلاقی اقدار بلندہو، لوکل پولیس کے ساتھ ہمہ قسمی تعاون کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں