بلاول بھٹو زرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے،ملک رضاربانی کھر

جمعہ 18 جنوری 2019 22:44

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) بلاول بھٹو زرداری اورمراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکلنا پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ھے۔پیپلزپارٹی جمہوریت کا تسلسل جبکہ نااہل حکمران جمہوریت کو ڈی ریل کرنے پر تلے ھوئے ھیں۔عمران نیازی اور اسکی پوری ٹیم نااہل ھے۔اسلئے خلائی مخلوق جو انھیں حکومت میں لائی وہ بھی پریشان ھے۔

فواد چوھدری اور فیاض چوھان حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رھے ھیں۔ سردیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کاروبار کی تباھی موجودہ حکمرانوں کا بڑا کارنامہ ھے۔ان خیالات کا اظہار ملک رضاربانی کھر ممبرقومی اسمبلی اور ملک مظہر پہوڑضلعی جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی مظفرگڑھ نیمحمودکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان کے حکمرانوں نے عوام سے چھت روزگار اورسکون چھین لیا۔

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریاں۔ پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے سب کچھ چھین لیا۔ ملک بھر میں گیس بجلی پانی غائب ھوگئے، پولیس کو ڈی پولیٹیسائز کرنے کے دعویداروں نے پنجاب پولیس کو ایم پی ایز اور ایم این ایز کے ماتحت کردیا۔ انھوں نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی نے سیاسی مخالفین کو رگڑنے کیلئے نیب کا استعمال معمول بنالیا۔ انھوں نیکہاکہ ملک میں بے پناہ مہنگائی اور بے روزگاری اور ہر طرف افراتفری اوربے چینی ھے۔ پیپلزپارٹی حکمرانوں کے انتقام کے باوجود جمہوریت کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں