مظفرگڑھ، سرکاری ہسپتالوں کو غریبوں کیلئے مفت دی جانے والی ادویات کا پرائیویٹ کلینک پر فروخت ہونے کا انکشاف

منگل 23 اپریل 2019 19:55

مظفر گڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سرکاری ہسپتالوں کو غریبوں کیلئے مفت دی جانے والی ادویات کا پرائیویٹ کلینک پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کے بارے میں کافی عرصہ سے عوامی شکایات سننے میں آ رہی تھیں کہ وہاں غریب مریضوں کو ادویات نہیں ملتیں اور انہیں ادویات بازار سے خریدنا پڑتی ہیں اب پتہ چلا ہے کہ ٹی ایچ کیو میں تعینات ڈاکٹر شاہد گرمانی جو کہ سرجن ڈاکٹر ہیں۔

انہوں نے کوٹ ادو میں ایک پرائیویٹ کلینک بنایا ہوا ہے ان کے پرائیویٹ کلینک میں مریضوں سے پیسے لے کر سرکاری ادویات جن پر ناٹ فار سیل لکھا ہوتا ہے، دی جاتی ہیں وہ ہسپتال کے دیگر عملہ کی ملی بھگت سے مریضوں کیلئے آنے والی مفت ادویات اپنے کلینک پر لے جاتے ہیں اور وہاں مریضوں سے ان ادویات کے پیسے لے کر دی جاتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیر صحت پنجاب سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں