مظفرگڑھ، رنگپور،لنگرسرائے اور مرادآباد کے علاقوں میں ہوٹلوں پر غیر معیاری اور ناقص گھی میں کھانوں میں تیاری

ہفتہ 15 جون 2019 17:21

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) رنگپور،لنگرسرائے اور مرادآباد کے علاقوں میں ہوٹلوں پر گاہکوں کو مضر صحت باسی کھانے کھلائے جاتے ہیں ان ھوٹلوں پر کھانے غیر معیاری اور ناقص گھی میں پکائے جاتے ہیں اور ناقص اور غیر معیاری تیل میں تیار کی گئی مٹھائیاں بھی فروخت کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ان ہوٹلوں پر صفائی کا خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں بھنبھناتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

شفیق ملانہ،مہر مشتاق،اعجاز حسین اور دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ ان ھوٹلوں کے مضر صحت کھانوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے علاقے میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں