مظفرگڑھ، سینئر ایڈووکیٹ میاں مشاہد اصغر کی گاڑی کو حادثہ،شدید زخمی ہو گئے

جمعہ 16 اگست 2019 16:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ اور سینئر ایڈووکیٹ میاں مشاہد اصغر کی گاڑی کو حادثہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقوہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ لاہور سے مظفرگڑھ واپس ارہے تھے،کہ سرائے سدھو، انٹر چینج سے اترنے کے 5 کلومیٹر دور کبیر والا روڈ پر سامنے آنے والے ٹرک کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا، جس میں میاں مشاہد اصغر ایڈووکیٹ شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ان کی فیملی کو بھی چوٹیں آئیں۔ حادثے میں ان کی کار مکمل تباہ ہو گئی۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں