مظفرگڑھ، خان گڑھ، موچی والی، روہیلانوالی کے پاس دریائے چناب کی سطح بلند

ہفتہ 17 اگست 2019 15:24

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) مظفرگڑھ، خان گڑھ، موچی والی، روہیلانوالی کے قریب دریائے چناب کی سطح بلند، سیلاب سے درجنوں مواضعات میں کھڑی فصل، کپاس، گنا، سبزیاں زیر آب آ گئیں جبکہ دریا کے قریب آباد لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی اور مویشی، مال و اسباب محفوظ مقامات پر منتقل کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کے ذرائع کے مطابق دریا میں مزید پانی کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں