مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر کل شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے

ہفتہ 17 اگست 2019 18:55

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن 10 بلین ٹری سونامی کے تحت ضلع مظفرگڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر آج( 18 اگست بروز اتوار ) 5 بجے شام سنانواں کے نزدیک بڈے والا کھر غربی ملک زکریا کھر ( ملک عربی کھر فارم ) کے فارم پر پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے اور غریب عورتوں میں فروٹ ٹری مفت تقسیم کریں گے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں