مظفرگڑھ، بجلی چوری کرنے کے جرم میں چارافرادگرفتار،مقدمات درج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:42

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ روہیلانوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت ملزم سرفراز کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا،ایک اور کارروائی میں ملزم عرفان کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تیسری کارروائی میں تھانہ روہیلانوالی پولیس نے ملزم یعقوب کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔چوتھی کاروائی میں ملزم عمر دراز کو سرکاری بجلی چوری کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں