دور جدید کے تقاضوں کے مطابق روایتی صحافت میں جد ت لانے کی ضرورت ہے، شاہ غلام قادر

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:28

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) قائم مقام صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق روایتی صحافت میں جد ت لانے کی ضرورت ہے۔ صحافتی تنظیمیں آزادی صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ریاستی اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور پریس فاؤنڈیشن کو مزید فعال بنایا جائے گا تاکہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

صحافت کا معاشرے کی اصلاح اورفلاح وبہبود،تعمیر ترقی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دینے کیلئے کلیدی کردار ہے۔ میڈیا ریاست کاچوتھا ستون ہے اور عوام اس سے مثبت اور تعمیری کام کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میرٹ، گڈ گورننس اور تحریک آزادی کشمیر کے ایجنڈے کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ نیلم کے صحافی یہاں کا چہرہ ہیں اور نیلم میں سیاحت کو فروغ اور نیلم کی تعمیر وترقی کو اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات اور صحافی مل کر نیلم کی ترقی اور خوبصورتی کو اجاگر کریں تاکہ سیاحوں کی توجہ مرکوز ہو اور زیادہ سے زیادہ سیاح آئیں اور اس سے لوگوں کے لیے روز گار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب ضلعی باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں