مظفرگڑھ، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 19:28

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) مظفرگڑھ میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔آپ اس سے قبل فنانس ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور ضلع کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

سابقہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے دور کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، سیاسی و سماجی نمائندگان،سول سوسائٹی اور تعمیرو ترقی کے محکمہ جات کے تعاون سے نئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں زیر تعمیر دو رویہ سڑک پرجاری کام کی رفتارکو تیز کیا جائے گا اور اس کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ علی پور روڈ کی تعمیر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی 5سٹرکوں کیلئے فنڈز کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئے اس پر جلد سے جلد کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ضلع کی عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے محکمہ پولیس اور سیکورٹی کے اداروں کی معاونت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں