مظفرگڑھ،پڑوسی نے خاتون پر کتا چھوڑ دیا، متاثرہ ہسپتال منتقل

بدھ 13 نومبر 2019 18:03

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مخالفت پر خاتون پر کتا چھوڑ دیا کتے کے کاٹنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حمیدہ اختر نامی خاتون اپنے بھائی سیف اللہ ہانس سے ملنے کیلئے اس کے گھر ریلوے کوارٹرز محمودکوٹ آئی ہوئی تھی ،سیف اللہ کے پڑوسی رمضان لوھار کی بیوی سیف اللہ کے گھر لگے ہوئے درخت سے ٹہنیاں کاٹنے لگی تو حمیدہ اختر نے اسے درخت کی ٹہنیاں کاٹنے سے منع کیا اس پر رمضان لوھار نے مشتعل ہوکر اس پر کتا چھوڑ دیا کتے نے حمیدہ اختر کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا حمیدہ اختر کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں