کاغذ یا تفتیش کے پیسے مانگنے والا پولیس افسر اب ہماری ٹیم میں نہیں رہے گا،ڈی پی او مظفرگڑھ

منگل 19 نومبر 2019 17:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) کاغذ یا تفتیش کے پیسے مانگنے والا پولیس افسر اب ہماری ٹیم میں نہیں رہے گا، شہریوں کو مفت اور فوری انصاف ہر حال میں فراہم کیا جائیگا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا سٹیشنری و تفتیشی فنڈذ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے حکومتی ممبر صوبائی محمد اشرف رند کے ہمراہ ضلع بھر کے تھانوں میں سٹیشنری، تفتیشی فنڈذ اور ٹی اے بلز کے چیکس تقسیم کیئے، اس تقریب میں مشیر وزیراعظم پاکستان کے بھائی احسن علی قریشی نے ان کی نمائندگی کی اور صدر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ مہر اعجاز احمد نے تقریب مین خصوصی شرکت کی، ڈی پی او مظفرگڑھ کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا پولیس تھانوں میں اب سٹیشنری یا کسی اور مد میں شہریوں سے پیسے لینے والے پولیس والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی، اب پولیس والوں کو کارسرکار کیلئے اضافی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں اب یہ شکایت نہیں آنی چاہیے کہ کسی شہری سے پیسے لیئے گئے ہیں جبکہ حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند نے ڈی پی اومظفرگڑھ کی لائ اینڈ آرڈر کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

جرائم میں واضح کمی محسوس ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہیں اور امید کیجاتی ہے کہ پولیس اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کبھی کوتاہی نہیں برتے گی،

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں