پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہم نے اپنے ضلع کو مکمل کلین اینڈ گرین بنانا ہے،صوبائی مشیر زراعت سردار عبد الحئی خان

جمعہ 24 جنوری 2020 17:28

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) صوبائی مشیر زراعت سردار عبد الحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہم نے اپنے ضلع کو مکمل کلین اینڈ گرین بنانا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کرپش کے گند کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے ماحول کو بھی صاف ستھرا اور صحت مند بنانا ہے، یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے لان میں کین پام کا پودا لگا کر ضلع مظفرگڑھ میں شجر کاری کی خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے، صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اوراپنے ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے، جس کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا شجر لگانا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے فونیکس پام کا پودا لگایا اور بتایا کہ آج کے دن ضل کے تمام سرکاری دفاتر، ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ڈی پی او کمپلیکس، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، سکولوں، کالجزمیں پودے لگائے جارہے ہیں، اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام شعور بیدار کیا جائے گااور اگلے ہفتے ضلع بھر کے شہری اس مہم میں حصہ لیں گے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جگہ اور پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں، این جی اوز بھی حصہ لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیائ گجر، اے ڈی سی فنانس جام آفتاب احمد، اے سی مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد شہزاد، جنر ل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ عامر سلیم، اعظم بلوچ، مون شیخ، ڈی ایف او مدثر شوکت، سول سوسائٹی کے نمائندگان، میڈیا کے نمائندگان، وکلا ئ کے نمائندگان نے بھی پودے لگائے،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت تحصیل سطح پر بھی عوام کو پودوں کی فراہمی کیلئے نرسریاں لگائے گئی ہیں جہاں لاکھوں کے تعداد میں پودے دستیاب ہیں، انہوں نے بتایا کہ ضلع کی اس خصوصی مہم کے دوران آج محب شاہ کے جنگل میں 100ایکٹر پر 1لاکھ21ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں