مظفرگڑھ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے ریسکیو 1122 آفسمظفرگڑھ میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

جمعہ 24 جنوری 2020 17:34

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کلین اینڈ گرین پاکستان بنانے کے سلسلہ میں شجر کاری مہم کے لیے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ سرگرم عمل ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر انجنیئر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے ریسکیو 1122 آفس میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق مظفرگڑھ کو کلین اینڈ گرین مظفرگڑھ بنا کر وزیراعظم عمران خان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

ریسکیو 1122 کے تمام اہلکار تحصیل کوٹ ادو، مظفرگڑھ، جتوئی، شہر سلطان اور تحصیل علی پور میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر مظفرگڑھ کو گرین بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں