پی ٹی آئی کی حکومت نے شعبہ تعلیم اور صحت پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، سردار عبدالحئی خان دستی

جمعرات 27 فروری 2020 18:13

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے شعبہ تعلیم اور صحت پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے، مظفرگڑھ ایک ذرخیرضلع ہے یہاں باصلاحیت نوجوان ہیں جنہوں نے نہ صرف تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے بلکہ کھیل کے میدان میں بھی ضلع کا نام روشن کیا ہے، یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں 53ویں سالانہ 3روزہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردا عثمان بزدار مظفرگڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرچکے ہیں، اس سے قبل طلبائ کے مطالبے پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایس بلاک بنایا دیا جائے گا اور کالج کے کھیل کے میدان میں طلبائ کے بیٹھنے کی جگہ کو اس سال بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ قیادت کا اثر پوری ٹیم پر ہوتا ہے، سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے قرض اور بدعنوانی کی دلدل میں دھکیل دیا تھا، ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو دلدل سے نکالیں گے، نہ صرف ملک کی معیشت کو مضبوط ومستحکم بنائیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے انہوں نے کہا 5سال بعد ہماری مدت پوری ہونے پر ملک میں حقیقی تبدیلی دیکھیں گے، قبل ازیں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رانا مسعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج ہذا میں اس وقت 6ہزار طلبائ زیر تعلیم ہیں جن کی ذہنی آبیاری کے ساتھ ساتھ جسمانی اور عصابی طور پر بھی مضبوط بنایا جاتا ہے، کالج ہذا ڈویڑن کا چیمپین ہے۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کے تیسرے روز 5ہزار میٹر کی ریس، رسہ کشی، 100میڑع کی ریس، پروفیسر کی ریس، سٹاف کے بچوں کی ریس کے فائنل مقابلے منعقد ہوئے، تقریب میں طلبائ نے سرائیگی رقص اور جھومر پیش کیا، اس موقع پر اعظم بلوچ، عبدالرفع سنی، سابق پروفیسر خورشیدا حمد، پروفیسر عبدالرشید، پروفیسر غلام نبی، پروفیسر سجاد حیدر پرویز سمیت لیکچرارز اور طلبائ کی کثیر تعداد موجود تھے،تقریب کے اختتام پر صوبائی مشیر زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں