مظفرگڑھ پولیس کی طرف سے چاند رات،عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

جمعہ 22 مئی 2020 18:59

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) مظفرگڑھ پولیس کیطرف سے چاند رات اور عیدالفطر کے اجتماعات کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں عید الفطر کے کل 532 اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ اجتماعات کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے 1200 افسران و جوانوں کے علاوہ 200 رضاکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے چاند رات کے موقع پر ضلع بھر میں پکٹس پوائنٹس اور گشت کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ھے ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس کی نفری چاند رات اور عید کے اجتماعات تک مسلسل گشت کریں گی۔

ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے اپنی خوشیوں کو عوام کی خوشیوں پر قربان کرنے اور ڈیوٹی دینے والے اھلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے بوئے انھیں شاباش دی ھے اور کہا ھے کہ عید کے اجتماعات میں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا اور کورونا وائرس سے بچاو کے حکومتی ایس او پیز کو مکمل طور پر نافز کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں