مظفرگڑھ، دریائے چناب میں میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ

بدھ 1 جولائی 2020 23:45

مظفرگڑھ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان کی بستی غازی نظام والی کے قریب دریائے چناب میں میٹرک کے چار طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے کی عمریں 15 سے 18 سال بتائی جاتی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی واٹر سرچ ٹیم نے فوری نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہونے بچوں کے نام انصر عمر 18 سال، فیض رسول عمر 16 سال، محسن عمر 15 سال اور فیاض عمر 16 سال شامل ہیں

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں