مظفر گڑھ، ماہ جون میں 278 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا، سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو

بدھ 1 جولائی 2020 23:46

مظفر گڑھ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب نے کہاہے کہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین آپریشن کرتے ہوئے ماہ جون میں 278بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں پکڑاگیا اور ان کو 316576یونٹ51 لاکھ40ہزار9سو77 روپے جرمانہ کیا گیاہے اور141بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں، صارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ بجلی چوری جیسے قومی جرم کی سرکوبی کی جاسکے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے تمام ملازمین کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے احتیاطی تدابیرپر عمل کریں اور سب ڈویژنل لائن سٹاف فیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں