پاکستان کیپہلے جدید بائیو فلاک فش فارمنگ پروجیکٹ کا آغاز

پیر 12 اکتوبر 2020 17:31

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پاکستان کیپہلے جدید بائیو فلاک فش فارمنگ پروجیکٹ کا آغاز، اب جدید ٹیکنالوجی سے 4 میٹر کمپاونڈ بنا کر 3 سے 4 ہزار فش کی فارمنگ کی جاسکتی ہیں، علی پور کے ایک ذہین نوجوان محمد عامر نے اس پروجیکٹ کا آغاز کرکے فش فارمنگ بھی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

علی پور کے رہائشی محمد عامر نے بتایا کہ بائیو فلاک فش فارمنگ سے کم رقبہ پر کم اخراجات کے ساتھ بہت زیادہ فش فارمنگ کی جا سکتی ہے اور فش فارمنگ کے لئے یہ جدید طریقہ اختیار کرکے ملکی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ مچھلی بیرون ملک بھیج کر زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں یہ طریقہ بہت پہلے سے رائج ہے لیکن پاکستان میں انہوں نے اسے پہلی مرتبہ شروع کیا ہے اور اسے نہائت فائدہ بخش پایا ہے۔\378

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں