مظفرگڑھ، ادھار واپس نہ کرنے پر زنجیروں سے جکڑ کر تشدد

جمعہ 21 مئی 2021 23:47

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) مظفر گڑھ میں ادھارکی رقم واپس نہ کرنے پرحجام کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں عارف نامی حجام نے قریبی دکان مالک غلام سرورسے 15 ہزار روپیکی رقم ادھار لی تھی، رقم واپس نہ کرنے پر غلام سرور نے حجام کو زنجیروں میں جکڑ کر چارپائی سے باندھ دیا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق حجام کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں