مظفر گڑھ،2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا

اتوار 6 جون 2021 13:00

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) مظفر گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ میں 2 افراد نے مبینہ طور پر فدا حسین نامی شخص پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

تیزاب سے متاثرہ شخص کے جسم کا 40 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ شخص کو نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں فریقین میں پہلے بھی جھگڑا اور تلخ کلامی ہوچکی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ خان گڑھ میں درج کیا جا رہا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر گڑھ میں شائع ہونے والی مزید خبریں